سیاست

تحریک انصاف دیامر کے کارکنوں کا جنگ گروپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، میر شکیل الرحمن کا پتلا نذر آتش

چلاس(بیوروچیف)پاکستان تحریک انصاف دیامر کی جانب سے چلاس شہر میں جیو جنگ گروپ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جیو جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کا پتلا بھی نذر آتش کردیا گیا۔صوبائی راہنماء شاہ ناصر کی قیادت میں پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں نے جیو جنگ گروپ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر میڈیا گروپ کے رویے کے خلاف نعرے بھی درج تھے۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے راہنماؤں نے کہا کہ میڈیا گروپ اپنی مفاد کی خاطر چوروں اور نا اہل افراد کی طرف داری کر کے ملک کی اعلیٰ ترین عدلیہ کی کردار کشی کر رہا ہے۔اور سپریم کورٹ کی طرف سے نا اہل افراد کی پشت پناہی میں مشغول ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر میڈیا گروپ پر پابندی عائد کی جائے۔اور تمام تر سرکاری اشتہارات بند کئے جائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button