معیشت

وفاقی حکومت تاجروں کے مسائل حل کرے، جاوید حسین کا مطالبہ

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

گوجال( فرمان کریم) صدر چمبر آف کامرس انیڈ انڈسٹری گلگت بلتستان جاوید حسین نے کہا ہے کہ عطا آباد جھیل ، صوبائی اور وفاقی حکومت کی غفلت کے باعث تاجروں کو نقصانات کا سامنا ہے۔ ٹریڈ ایگرمنٹ 1985 کے تحت پاکستان اور ہمسائیہ ملک چین کے مابین مال کے بدلے مال کا معاہدہ ہوا تھا لیکن محکمہ تجارت اور وفاقی حکومت کی عدم توجہ کے باعث اس پر عمل درآمد نہیں ہو ا ہےاُنہوں نے ان خیالات کا اظہارسوست میں امپوٹرز، ایکسپوٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اُنہوں نے کہا 1985 میں دونوں ملکوں کے درمیاں ایک معاہدے کے تحت پاکستانی تاجر پاکستانی مصنوعات کو چین تک رسائی کی اجازت دی تھی لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے۔ بلکہ ہمسائیہ ملک سے اُن کے کچرے کو پاکستان لانے کی اجازت ہے لیکن پاکستانی مصنوعات کو چین تک رسائی کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جس کے باعث چھوٹے تاجروں کو شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمسائیہ ملک میں کسٹم حکام چھوٹے تاجروں کو حراساں کر رہے ہیں۔ مگر وفاقی حکومت کی طرف سے چھوٹے تاجروں کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ پاکستان کسٹم حکام کو چاہیے کہ وہ چینی کسٹم حکام سے مل کر ان چھوٹے تاجروں کو درپیش مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ سوست ڈرائی پورٹ میں تاجروں کے لئے کوئی سہولیات موجود نہیں ہے۔ پورٹ حکام تاجروں نے بھاری معاوضہ وصول کر رہی ہے۔ گلگت بلتستان کے تاجر سوست پورٹ میں ٹیکس کی مد میں وفاقی حکومت کو ہر سال اربوں روپے ادا کررہا ہے۔ اُنہوں نے وزات تجارت اور صدر مملکت سے اپیل کی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے تاجروں کو درپیش مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے دورہ گلگت کے موقع پر چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وفد اُن سے ملاقات کرکے تاجروں کو سوست اور چین میں درپیش مشکلات سے آگاہ کرینگے۔ اس موقع پر امپوٹرز، ایکسپوٹرز کے وفد نے صدر چمبر آف کامرس انیڈ انڈسٹری جاوید حسین کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ دورے کے موقع پر صدر چمبر آف کامرس انیڈ انڈسٹری جاوید حسین۔ نائب صدر ارمان علی، سینئر نائب صدر ثاقب حسین اور دیگر عہداداروں کا ضلع ہنزہ نگر کے مختلف مقامات پر شاندار استقبال کیا۔ اور ریلی کی شکل میں سوست لے جایا گیا۔ جہاں تاجروں نے صدر اور اُس کے کابینہ کو ہار پہنا کر استقبال کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button