اہم ترینمعیشت

گلگت بلتستان میں سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے دشمن قوتیں مختلف حربے آزما رہی ہیں۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان

لاہور (پ ر) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی دعوت پر چیمبر آف کامرس کا دورہ ،لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے اراکین اور تاجر برادری نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کا دورے کے دوران شاندار استقبال کیا ۔ اس موقعہ پر تاجروں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ الرحمن جیسے چند اور رہنما ہماری قوم کو ملیں تو قوم ترقی کی منزلیں تیزی سے طے کر سکتی ہے۔ حافظ حفیظ الرحمن نے بہت کم عرصے میں اپنے سیاسی اور معاشی ویثرن سے سیاسی رہنماؤں کو بتا دیا کہ ترقی کا راستہ کیا ہے۔ تاجروں نے مزید کہا کہ حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان کو معاشی اور سیاحتی حوالوں سے ترقی کی طرف گامزن کر دیا ہے ۔

اس موقعہ پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ماضی میں سرمایہ کاروں کیلئے کوئی پالیسی نہیں تھیں۔ ماضی کی حکومتیں ہوا میں باتیں کرتی تھی لیکن ہم نے گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے انوسمنٹ بورڈ کا قیام عمل میں لایا ،انوسمنٹ بورڈ کو بھی سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کی گئی لیکن عنقریب انوسمنٹ بورڈ کے چیئر مین کا تقرر باقاعدہ آئینی طریقے سے عمل میں آئے گا۔

وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے دشمن قوتیں مختلف حربے آزما رہی ہیں لیکن دشمنوں کی تمام عزائم ناکام بنائیں گے۔ گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع ہیں ان مواقعوں کو بروئے کار لاکر گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کریں گے۔ گلگت بلتستان میں الحمد اللہ ہماری حکومت نے جتنے کام ڈھائی برسوں میں کئے ہیں اتنے پچھلے ستر برسوں میں نہیں ہوئے ہیں۔ آج گلگت بلتستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوا ہے لیکن کچھ عناصر کو گلگت بلتستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے اس لئے جھوٹی سیاست کے زریعے اپنی سیاست چمکانا چاہتے ہیں۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے اراکین اور تاجروں نے اس موقعہ پر گلگت بلتستان میں منرلز اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے اتفاق کیا اور اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے درمیان وفود کا تبادلہ بھی ہوگا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button