دیامر میں “گو مہدی شاہ گو” کے نعرے بلند، پارٹی صدارت سے برطرف کرنے کا مطالبہ

چلاس (تصاویر: فیض اللہ فراق) ضلع دیامر کے ہیڈکوارٹرز چلاس میں ناراض جیالوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر اور وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے خلاف دیواروں پر نعرے درج کیے ہیں.

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں احتجاج کرنے والے نصف درجن کے لگ بھگ جیالوں کو پولیس نے گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا تھا. جیالوں نے پولیس تشدد کا ذمہ دار صوبائی قیادت کو قرار دیتے ہوے احتجاج بھی کیا تھا. 

ضلع دیامر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی موجودگی نہ ہوںے کے برابر ہے. ایسے میں جیالوں کا ناراض ہوجانا پارٹی کے لیے نیک شگون نہیں ہے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments