سیاست

پیپلز پارٹی سب ڈویژن یاسین کے عہدیداروں‌کا اعلان کردیاگیا

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر محمد ایوب شاہ کے دفترسے جاری ایک نوٹیفکشن کے مطابق پی پی پی سب ڈویژن یاسین اور تحصیل یاسین کابینہ کے عہدیداروں کا اعلان کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سلمان خان کو سب ڈویژن یاسین کے صدر ،بہادرامان جنرل سیکرٹری ،شیرو خان سنےئرنائب صدر جبکہ عبداللہ خان تحصیل یاسین کے صدر نادرعلی جنرل سیکرٹری ،علی گوھرسنئرنائب صدر اور غلام اللہ خان کو سیکرٹری اعلاعات و نشیریات مقرار کیا ہے ۔اس موقع پر پی پی پی ضلع غذر کے صدر و سابق ممبرقانون ساز سمبلی محمدایوب شاہ نے کہا ہے کہ چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کایاسین میں شاندار استقبال کیا جائے گا۔اس حوالے سے پی پی پی یاسین کے کارکن و عہدیدارن نے تیاریاں شروغ کیا ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے قیادت چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو کے سامنے گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حق حکمیت و ملکیت کے ساتھ ساتھ علاقی تعمیروترقی اور مسائل کے حوالے سے اپنے مطالبات پیش کرینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button