Oct 22, 2014 پامیر ٹائمز گلگت بلتستان Comments Off on بابا جان اور ساتھیوں کو رہا نہیں کیا گیا تو بلاول ہاؤس کراچی کے سامنے دھرنا دینگے، فانوس گجر کا ہنزہ میں مظاہرین سے خطاب
گلگت (پ۔ر) ہنزہ کے سیاسی اسیروں کے رہائی کے لیے عوامی ورکرز پارٹی کے کارکنوں نے ناصر آباد میں ایک پر امن احتجاجی مظاہرہ کیے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی چیئرمین فانوس گجر نے کہا کہ با با جان اور دیگر سیاسی رہنماؤں کو ایک مہینہ کے اندر اندر رہا نہیں کیا گیا تو شاہراہ قراقرم کو شانگلہ کے مقام پر بلاک کرینگے عوامی ورکرز پارٹی کراچی میں بلاول ہاؤس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائے گا۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ قراقرم بند کرنے سے پہلے میں گلگت بلتستان حکومت کو بتا تا ہوں کہ وہ ایک مہینے میں سیاسی قیدیوں کو رہا کرے ۔ با با جان مظلوموں کی آواز ہیں پوری دنیا میں ترقی پسند اور انسانی حقوق کے تنظیمں ان کی اہائی کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سابقہ صدر عاصمہ جہانگیر، عوامی ور کرز پارٹی کے صدر عابد حسن منٹو ،ایڈوکیٹ ان کی پیشی کے دن گلگت آئینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انٹر نیشنل کمیونٹی کے تعاون سے پوری دنیا میں احتجاجی مظاہرے کرینگے ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ناصر آباد کے سو شل ورکرز منصور نے کہا کہ سانحہ ہنزہ کے اصل مجرموں کو سزا دیا جائے ۔احتجاجی مظاہرین پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں۔جن میں کامریڈ بابا جان ،امتیاز ، عالم و دیگر سیاسی قیدیوں کے رہائی کے نعرے درج تھے.
Apr 08, 2021 0
Mar 30, 2021 Comments Off on امجد حسین ایڈوکیٹ کا اعترافِ سچ
Mar 28, 2021 Comments Off on چترال کی ناپسندیدہ، مگرحق پرست شخصیت۔ ایک پہیلی ؟
Mar 28, 2021 Comments Off on سوشل میڈیا کا دانشمندانہ استعمال وقت کی اہم ضرورت
Jun 20, 2020 Comments Off on ہنزہ میں ماسک استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ، نئے کیسز کی تعداد کم ہونے لگی
Mar 22, 2020 Comments Off on پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیرمین نے عالم نور حیدر کی درخواست پر طلبہ وطالبات کے لئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کردیا
Dec 02, 2019 Comments Off on اینگلو بروشوجنگ کو 128 برس مکمل
Oct 02, 2019 Comments Off on 15 اکتوبر تک دیامر بھاشہ ڈیم کمیٹی کے مسائل حل نہیںہوے تو احتجاجی تحریک کا آغاز ہوگا، پریس کانفرنس سے رہنماوںکا خطاب