ہزہائی نس پرنس کریم آغاخان کے اولین دورہ ہنزہ کی سالگرہ کے موقعے پر سنٹرل ہنزہ کریم آباد میں شاندار تقریب
ہنزہ (اکرام نجمی) اسماعیلی فرقے کےروحانی پیشوا ہز ہائی نس پرنس آغاخان چہارم نے23اکتوبر 1960 کو گلگت بلتستان کا پہلا دورہ کیا تھا اس تاریخی دورے کے یاد میں سالانہ اسماعیلی براردری گلگت بلتستان اوروادی ہنزہ میں ہزہائینس پرنس کریم آغا خان کے تشریف آوری کا سالگرہ نہایت احترام اور عقیدت کے ساتھ مناتے ہیں۔
اس سال بھی اس پرمسرت دن کواسماعیلی لوکل کونسل التت بلتت نے شاندار طریقے سے بلتت کے تاریخی پولو گراونڈ میں ایک رنگارنگ ثقافتی پروگرام کی صورت میں منایا اس پروگرام کا مہمان خصوصی 92سالہ ناصر آباد ہنزہ کا بزرگ ڈرائیور سنگ اللہ تھے ڈرائیور سنگ اللہ ساکن ناصر آباد کو ہزہائینس کے گاڈی کو گلگت سے ہنزہ تک ڈرائیو کرنے کا اعزاز حاصل ہے ۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے لوکل کونسل التت بلتت کے صدر امتیاز احمد خان نے کہا کہ ہزہائی نس کے دورہ ہنزہ کے بعد علاقے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا اور آغا خان ڈیولمپنٹ نیٹ ورک نے حکومت کے ساتھ ملکر تعلیم اور صحت کے میدان میں گراں قدر خدمات سر انجام دی ہے۔
تقریب میں روایتی موسیقی و رقص کے علاوہ دیگر تفریحی و ثقافتی پروگرامز بھی پیش کیے گئے اس تقریب میں 70سال سے زائد عمر کے بزرگ خواتین و حضرات کو ان کے خدمات کے حوالے سے میڈل اور اسناد سے بھی نوازا گیا۔