لاہور، کامریڈ بابا جان اور ساتھیوں کے حق میں طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ

لاہور، کامریڈ بابا جان اور ساتھیوں کے حق میں طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ

6 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

لاہور(پ۔ر) BNSO نے لاہور پریس کلب کے سامنے کامریڈ بابا جان اور ساتھوں کے رہائی کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں طلباء رہنماء کامریڈ آفاق بالاور نے کہا کہ پُر امن احتجاج کرنے والوں پر FIR اور کامریڈ بابا جان کو قید کی سزا سُنا کے ریاست نے ایک بار پھرسے بلوچستان کیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کی ہے اگر ناانصافیوں کا یہ بازار بند نہ ہوا تو ہم پاکستان کے دل لاہور سے آزادی کی منظم تحریک شروع کر دے گے جس کو روکنا ریاست کی بس کی بات نہیں ہوگی احتجاج میں AWPکے جنرل سیکٹری فاروق طارق ،آزاد پسند رہنماء قلندر ،BNSOلاہور کے صدر انثارر بلاور جنرل سیکریٹری ، کریم خان اور کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی ۔

نثار بلاور کا کہنا تھا کہ عدلیہ کا کام انصاف دینا ہے نہ کہ انصاف کے لیے لڑنے والوں اور حق مانگنے والوں کو سزائیں سُنائے آخر میں AWP اور BNSO لاہور ڈوین نے بابا جان فری کمیٹی بنانے کا علان کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ماہ تک باباجان اور ساتھوں کو رہا نہ کیا گیا تو بلاول ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے ۔ گو مہدی گو کے نعروں سے دھرنا اختتام پزیر ہوگیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔