سیاست

گلگت: جے یو آئی کی طرف سے مولانا فضل الرحمن پر حملے کی شدید مذمت

گلگت (پریس ریلیز) مولانا فضل الرحمان پر حملہ عالم اسلام اور ملک کی سالمیت پر حملہ ہے۔ایسے بزدلانہ اور انسانیت دشمن ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے۔حملے میں ملوث ملزم اور اس کے اصلی ماسٹر مائنڈ عالم اسلام اور بنی انسان کے دشمن ہے۔ایسے عناصر انسان نہیں درندے کہلانے کے حقدار ہیں۔آئے روز دہشت گرد علمائے کرام اور بے گناہ عوام کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں۔اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار سیکریڑی اطلاعات جمعیت علمائے اسلام گلگت و خطیب جامعہ مسجد حضرت علی المرتضیٰ(رضی اللہ عنہ) مولانارحمت اللہ سراجی جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے عالم اسلام کی عظیم شخصیت اور قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کی عظیم شخصیت ہے۔اپنے جرات مندانہ اور بے باک موقف کی وجہ سے عالمی دہشت گرد ،عالمی سامراج امریکہ اور اسرائیل کے آنکھوں کا کانٹا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عرصے سے علمائے کرام کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔عوام اپنے آپ کو غیر محفوط تصور کر رہے ہیں ۔حکومت اس حوالے سے عملی اقدامات نہیں کررہی ہیں۔ جس کی وجہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم اور حوصلے بڑھ رہے ہیں جوکہ ملک کے مفاد میں نہیں۔وفاقی حکوت اور وزارت داخلہ مولانا فضل الرحمان پر قاتلانہ حملے کرنے والوں کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچائے۔ اور مولانا فضل الرحمان کو صدر اور وزیر اعظم کے برابر پروٹوکول اور سکیورٹی فراہم کریں ورنہ ملت اسلامیہ سروں پر کفن باندھ کر میدان عمل میں نکل کر تاطاغوتی قوتوں کو امریکہ اسرائیل اور بھارت پہنچا کر دم لی گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button