سیاست

ہنزہ کے باسی مسلم لیگ نواز کو انتخابات میں نظر انداز کریں گے، راجہ شہباز خان

Raja Shahbaz Khanگلگت( فرمان کریم) ہنزہ گوجال کی مشہور سیاسی ، سماجی شخص اور سابق ڈسٹرکٹ کونسل ممبر راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ نگران کا بینہ میں ہنزہ کو جس طرح نظر انداز کیا ہے اسی طرح ہنزہ کی عوام آیندہ ایکشن میں مسلم لیگ(ن) کو نظرانداز کرے گی۔ پاک چین دوستی کے لئے ہنزہ اہمیت کی حامل ہے۔پاک چین دوستی کی شہ رگ شاہراہ قراقرم اس علاقے سے گزرتی ہے ہنزہ کے عوام نے پاکستان کی بقا اور سلامتی اور گلگت بلتستان کی آزادی میں قربانیاں بے شمار ہے مگربرجیس طاہر، شاید اللہ بیگ اور نگران وزیراعلیٰ نے ہنزہ کے عوام کی قربایناں ضائع کیا ہے۔ اب عوام اپنے جائز حقوق کے لئے متحدہ ہوچکے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہنزہ اور گوجال کی سول سوسایٹی نے اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے 21 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔یہ کمیٹی عوامی حقوق کا ترجمان ہے آیندہ الیکشن میں یہ کمیٹی متفقہ طور پر ایسے امیدوار کو سامنے لائے گی جو عوامی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ ماضی میں حکمران نے عوام کو کچھ نہیں دیا ہے۔اب عوام بیدار ہوچکے ہیں۔اور اپنے حقوق کے لئے حاصل کر کے دم لیں گے۔
اُنہوں نے مذید کہا کہ ہنزہ کے عوام کو خوش کرنے کے لئے نگران کابینہ میں مجھے شمولیت کا آفر ہوا تھا جس سے اپنے عوام کی خاطر مسترد کیا ہے مجھے اپنے ذاتی مفادات کی بجائے عوامی مفادات عزیز ہے۔امید ہے کہ ماضی کی طرح اس دفعہ بھی عوام کی حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھوں گا۔راجہ شہباز نے کہا کہ ہنزہ کے عوام آنے والے ایکشن میں مسلم لیگ( ن) کو مسترد کریں گے ۔اور وقت آنے پر ایکشن کا بائیکاٹ بھی کیا جاسکتا ہے.
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button