سیاست

آئینی مدت پوری ہو جائے، کرسی چھوڑنے میں ایک دن نہیں لگا ؤں گا ۔ مہدی شاہ 

cm 01

سکرد و(رضا قصیر) جس دن آئینی مددت پوری ہو گی کرسی چھوڑنے میں ایک دن نہیں لگا ؤں گا یہ بات وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ریڈیو پاکستان میں شہید بینظیر بھٹو ہال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے حفیظ الرحمن کا بیان نظر سے گزرا کہ میں نے وزارت اعلیٰ میں توسیع کیلئے صدر ممنون حسین کو منتیں کی ہیں مجھے یہ جان کر حیرت ہوئی کہ حفیظ الرحمن کو صدر کے اختیارات کا پتہ ہی نہیں ہے ۔ صدر کسی کو توسیع ہی نہیں دے سکتا اگر میں میرے عہدے میں توسیع چاہتا تو نگراں وزیر اعلیٰ بن جاتا جس کیلئے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن میں ایسا نہیں چاہتا ہوں ۔ ہاں وزیر اعظم چاہئے تو کسی کے عہدے میں توسیع دے سکتا ہے ۔ صدر ممنون حسین گلگت میں ہمارے مہمان تھے ہم نے انکی میزبانی کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے حکومت نے تمام تر انتظامات کرلئے ہیں تاہم لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنے ارد گرد نظر رکھے اور انتظامیہ سے تعاؤن کرئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button