گلگت بلتستان

گلگت، سی آئی ڈی پولیس نے ١٩٩٨ میں ‘غیر ملکیوں پر حملے اور قتل” کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا

اہلکاروں کا گرفتارشدہ ملزم کے ساتھ گروپ تصویر
اہلکاروں کا گرفتارشدہ ملزم کے ساتھ گروپ تصویر

گلگت( فرمان کریم بیگ) سی آئی ڈی کی آپریشنل ٹیم نے ایک کامیاب کاروئی کے دوران غیر ملکی کے قتل کے الزام میں ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی آئی ڈی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پامیر ٹائمز کو بتایا کہ 1998 میں عابد حسین ولد رحمت خان ساکن حراموش نے حراموش  کے ایک نالہ میں دو امریکیوں، ایڈورڈ اور اسکی بیوی یاسمین پر حملہ کیا تھا. انہوں نے کہا کہ اس حملے میں ایڈورڈ نامی شخص  ہلاک جبکہ اسکی بیوی یاسمین زخمی ہوئی تھی.

16 سال بعد سی آئی ڈی Mr Edward  کے آپریشنل ٹیم نے دینور مہجور چوک پر چھایہ مار کر ملزم کومقدمہ نمبر 98/76 اور مقدمہ نمبر 302 کے تحت تھانہ ائیرپورٹ تھانہ میں درج مقدمہ کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔ سی آئی ڈی اہکار نے بتایا کہ دوران گرفتاری ملزم نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی جس کے باعث سی آئی ڈی کے ایک اے آئی سمت ایک اور ایک اہکار شدید زخمی ہوگئے۔ ملزم کو گرفتاری کے بعد سی آئی ڈی برانچ منتقل کردیا گیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button