اہم ترین

ویدر چارجز کی مد میں 45،000 ملازمین کو 75 کروڑ روپے ملیں گے ، وزیر اعلی نے دستخط کر دیا

اسلام آباد: وزیر اعلی گلگت بلتستان نے ویدر چارجز کی سمر ی پر دستخط کر دئے،سمری کے تحت گلگت بلتستان کے لگ بھگ45000ہزار ملازمین کو ویدر چارجز کی رقم ملے گی ،وزیر اعلی گلگت بلتستان نے گزشتہ روز ویدر چارجز کی سمری پر دستخط کر دیے اس پالیسی کے تحت گلگت بلتستان کے تمام سرکاری ملازمین مستفید ہوں گے ،سابقہ حکومتوں کے ادوار میں سرکاری ملازمین کی ویدر چارجز کی پالیسی کے تحت بڑی تعداد میں ملازمین اس سہولت سے محروم تھے ،وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے از سر نو پالیسی ترتیب دی جس کے تحت چھوٹے سرکاری ملازمین کے الاونس میں اضافہ کیا اور جن ملازمین کو اس سہولت سے محروم رکھا جا رہا تھا انہیں بھی اس پالیسی میں شامل کیا گیا ،ویدر چارجز کے تحت سرکاری ملازمین کو 75کروڑ کی رقم مختص کی گئی ہے وزیر اعلی کی جانب سے سمری پر دستخط کے بعد ماہ فروری کی تنخوا میں سرکاری ملازمین کو ویدر پالیسی کے تحت رقم ملے گی ۔وزیر اعلی کے اس اقدام پر گلگت بلتستان کے سر کاری ملازمین نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس پالیسی سے تمام سرکاری ملازمین اور بالخصوص چھوٹے سرکاری ملازمین کو معاشی فائدہ ہوگا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button