تعلیم

آغا خان ڈائمنڈ جوبلی سکول نگرل میں سالانہ نتائج کا اعلان، مجموعی نتیجہ ٩٦ فیصد

2 (2)

گلگت ( سٹاف پورٹرر) آغاخان ڈائمنڈ جوبلی سکول نگرل میں سالانہ امتحانات کا اعلان کردیا ہے۔ سکول کا نتیجہ 96 فی صد رہی۔ اس سلسلے میں ایک تقریب منقعد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی سینئر صحافی عبدالرحمن بخاری تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہماں خصوصی نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح کے لئے اعلیٰ تعلیم ضروری ہے۔ جدید تعلیم کے ذریعے ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ طلبا وطالبات صرف تعلیم پر انحصار نہ کرے تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی ضروری ہے۔ اور طلباء وطالبات تعلیم کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں میں بھی حصہ لے کر خطے میں امن امان قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل محمد ابراہیم نے کہا کہ اس سکول کو گلگت بلتستان کا پہلا تعلیمی ادارہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس سکول سے تعلیم حاصل کرکے طلباء وطالبات زندگی کی ہر شعبے میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button