صحت

نگر خاص میں بہت جلد ٣٠ بستروں پر مشتمل نئے ہسپتال کا افتتاح کیا جائیگا

ہنزہ نگر۔۔ ڈی ایچ او ہنزہ نگر ڈاکٹر شیر حافظ نگر خاص کی نئی 30بیڈ ہسپتال میں میڈیکل سامان کا معائینہ کر رہاہے
ہنزہ نگر۔۔ ڈی ایچ او ہنزہ نگر ڈاکٹر شیر حافظ نگر خاص کی نئی 30بیڈ ہسپتال میں میڈیکل سامان کا معائینہ کر رہاہے
ہنزہ گر ( اجلا ل حسین ) ڈی ایچ او ہنزہ نگر ڈاکٹر شیر حافط نے گزشتہ روز نگر خاص میں نئی تعمیر شدہ 30بیڈ ہسپتال کا دورہ کیا۔ اور ہسپتال میں مختلف میڈیکل سہولتوں کا جائزہ لیا۔ جہاں پر 30بستر ہسپتال کے عملے نے ڈی ایچ او ہنزہ نگر کو بریفنگ دیا۔ نئی تعمیر ہونے والی 30بستر ہسپتال کا باضبطہ افتتاح بہت جلد چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اسکندر سلطان راجہ سے ہاتھوں سے کرویا جائے گا۔اس سے قبل نگر خاص کے ہسپتال کا پرانہ بلڈنگ نہایت ہی خستہ حالی کا شکار ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ہسپتال میں نئی بلڈنگ میں ایمرجنسی بنیاد پر شفٹ کرنا پڑا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ہنزہ نگر نے کہا کہ 30بیڈ نگر خاص کا یہ ہسپتال میں میڈیکل کی ہر قسیم کی سہولیت فراہم کرنے کی کوشش کی ہے اور انشااللہ نگر 30بیڈ سپتال کو مزید میڈیکل سامان فراہم کرینگے اور نگر کے عوام کو علاج معالجے کے لئے کسی دوسرے علاقے میں نہ جانا پڑے۔انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت اس ہسپتال کے لئے تازہ ڈینٹل یونٹ۔ نئی ایکسرہ مشین ، لیبارٹری اور بھی دیگر بنیادی ضرورت محکمہ صحت گلگت بلتستان کی تعاون سے فراہم کی ہے اور باقی جتنے بھی میڈیکل سامان کی کمی ہے جلد فراہم کیا جائے گا۔نئی تعمیر شدہ ہسپتال عمارت کی وجہ سے عوام نگر نہایت خوش ہے اور ہسپتال کے عملہ بھی جوش خروش کے ساتھ عوام کی خدمت کرتے ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button