صحت

تھک ڈسر میں ہزاروں افراد صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم

چلاس(مجیب الرحمان )تھک ڈسر ہزاروں کی آبادی صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہزاروں کی آبادی والے علاقے میں ڈسپنسری تک موجود نہیں ۔معمولی بیماری کے علاج کی خاطر ڈسر کے رہائشی کئی کلومیٹر سفر کر کے چلاس شہر آنے پر مجبور ہیں۔ڈسر میں مدرسہ بھی موجود ہے جہاں سینکڑوں طلباء زیر تعلیم ہیں۔

ڈسر کے رہائشی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ انکا علاقہ محکمہ صحت اور منتخب قیادت کی نظروں سے اوجھل ہے۔اور سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھا ہوا ہے۔پورے علاقے میں صحت کی کوئی سہولت ہی میسر نہیں ہے۔جس کی وجہ سے معمولی بیماری بھی بروقت علاج نہ ہونے سے بڑی تکلیف کا سبب بن رہی ہے۔فوری طور پر علاقے میں ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا جائے۔اور صحت کی سہولیات فراہمی یقینی بنائی جائے۔علاقے سے بابوسر جلکھڈ شاہراہ گزرنے کے باعث اکثر حادثات بھی رونما ہو رہے ہیں۔فرسٹ ایڈ کا بندوبست نہ ہونے سے انسانی جانوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button