گلگت بلتستان

ساتویں محرم کا جلوس نگرل گلگت سے برآمد ہوا، سخت سیکیورٹی انتظامات

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

گلگت( فرمان کریم بیگ) ساتویں عاشور محرم الحرام  کا مرکزی جلوس امام بارگار نگرل سے بر آمد ہوا اور قزباش محلہ یادگار چوک پر اختتام پذیر ہوا۔  اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس ، رینجرز اور گلگت بلتستان اسکاوٹس کے سینکڑوں نوجوانوں کو اعزاداوں کی حفاظت پر ما مور تھے۔ جبکہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے بھی جلوس کا فضائی نگرانی بھی کی۔ مساجد بورڈ اہلسُنت اور اسماعیلی کونسل کے عہدیداروں نے بھی عاشور محرم کے جلوس میں خصوصی شرکت کی۔ جلوس سے پہلے قائدجعفریہ سید آغاراحت حسین الحسینی نے مجلس سے خطاب بھی کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button