کالمز

عظیم مصور کی جدائی کو تین برس مکمل

تحریر عبدالرحمن بخاری

صدارتی ایوارڈ یافتہ عظیم مصور کریم جان آج سے تین برس قبل ھم سے جدا ہوگے تھے 6 نومبر 2011 کو کراچی میں آپ کو دل کا دورہ پڑا تھا جو جان لیوا ثابت ھوا آپ کی میت کو گلگت لاکر عید گاہ قبرستان کنوداس میں سپرد خاک کیا گیا کریم جان مرحوم نے اس وقت گلگت بلتستان کو مصوری کے ذریعے دنیا کے سامنے پیش کیا جب اس جنت نذیر سرزمین کی خوبصورتی سے دنیا بے خبر تھی آپ نے AKRSP میں طویل عرصے تک خدمات سر انجام دی اور اس دوران آپ نے گلگت بلتستان کے چپے چپے میں جاکر قدرتی مناظر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا کریم جان مرحوم نے تصاویر کے ذریعے گلگت بلتستان میں بیتے ھوے حالات و واقعیات کو محفوظ بنایا جو آج ایک نادر ذخیرے کے طور پر ان کے ورثا نے محفوظ بنا رکھا ہے کہا جاتا ھے گلگت بلتستان کے خوبصورتی ،ثقافت کھیل و رھن سہن کو جتنا کریم جان نے متعارف کرایا اس کا نصف کام بھی حکومت نہیں کرسکی.

کریم جان کی خدمات کے اعتراف میں ان کو صدرارتی ایوارڈ سمیت مختلف اعزازات سے نوازا گیا مرحوم نہ صرف ایک اچھے فوٹوگرافر تھے بلکہ پولو اور فٹ بال کے اچھے کھلاڑی بھی تھے گلگت بلتستان کے اس محسن کی جدائی سے سرزمین بے آئین ایک عظیم انسان سے محروم ھوگیا اللہ مرحوم کو غریق رحمت کرے آمین

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button