تعلیم

نارتھ لینڈپبلک سکو جاگیر بسین میں جشن آزادی گلگت کی تقریب

مہمان خصوصی کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسزز بورڈ گلگت ،میر محفل میجر ریٹائرد میر بازخان اور ہدایت اللہ آختر ایڈمنسٹریٹر نارتھ لینڈ پبلک سکولز گلگت تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
مہمان خصوصی کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسزز بورڈ گلگت ،میر محفل میجر ریٹائرد میر بازخان اور ہدایت اللہ آختر ایڈمنسٹریٹر نارتھ لینڈ پبلک سکولز گلگت تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

گلگت جاگیر بسین(پ۔ر)  جشن آزادی گلگت کے حوالے سے نارتھ لیند پبلک سکول جاگیر بسین میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔۔اس تقریب کے مہمان خصوصی جناب عبیداللہ بیگ ( کرنل ریٹائرڈ) ڈائریکٹر آرمڈ سروسسز بورڈ جبکہ ریٹائرڈ میجر میر باز خان میر محفل تھے۔۔۔۔ خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے سکول کے ایڈمسٹریٹر جناب ہدایت اللہ آختر نے انقلاب گلگت 1947 کا پس منظر پیش کرتے ہوئے غازیوں اور شہیدوں کے کارناموں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ساتھ مہمان خصوصی جناب عبیداللہ بیگ کرنل ریٹائرڈ کے پاک فوج کے لئے ان کی اور خاندانی خدامات کو سراہتےہوئے صفی اللہ بیگ کی بہادری کے کارنامو ں کا خصوصی طور پر ذکر کیا جو ان ہی کے خاندان کا ایک بہادر فرد تھا ۔۔۔۔۔ میر محفل ریٹائرڈ میجر میر باز خان کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے جناب ہدایت اللہ آختر ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ ایک شہید کے باپ ہونے کے ناطے بھی اور لفٹننٹ نوید کی کارگل میں شہادت گلگت بلتستان کے لئے فخر کا درجہ رکھتی ہے ۔۔تقریب میں میر محفل جناب میجر ریٹائرڈ میر باز خان صاحب نے   اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کے حالات اور واقعات میں گلگت سکاوٹس کے مٹھی بھر جوانوں نے جس دلیری سے اس علاقے سے ڈوگروں کو نکال باہر کیا بلا شبہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے لیکن ہمارا اصل امتحان اب ہے اب ہم نے اس آزادی کی حفاظت کرنی ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور اس علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ ہمارا یہ علاقہ گلگت بلتستان صحیح معنوںمیں ہمارے شہیدوں کی نشانی بنے۔

جناب عبید اللہ بیگ صاحب نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ خدا ان اقوام پر بڑا مہربان ہوتا ہے جو اپنی مدد آپکے تحت اپنی حالت بدلنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ہمیں فخر ہے کہ نامساعد حالات میں ہمارے اسلاف نے ہمیں اپنی مدد اپ کا درس دیا اور اسی جذبے کے تحت بے سرو سامانی میں بغیر کسی مدد کے دشمن سے نبرد آزما ہوئے اور دشمن کو گلگت بلتستان چھوڑنے پر مجبور کیا۔۔۔یہ ان ہی کی مہربانیاں ہیں کہ جب ہم آج کے دور کا موازانہ پچھلے دورسے کرتے ہیں تو ہمیں نمایاں فرق نظر آتا ہے ۔۔یہ سب اس لئے ہوا کہ ہمارے اسلاف نے تکلیفیں اور سختیاں جھیلی تب آج میں اور اپ راحت سے رہ رہے ہیں ۔۔جناب عبید اللہ بیگ صاحب نے طلبا و طالبات پر زور دیا کہ جب تک آپ زیور تعلیم سے آراستہ نہیں ہونگے اپ ترقی کی منزلیں طے نہیں کر سکتے آج دنیا ایک گلوبل ولیج بن چکی ہے۔ پہلے ہمارا مقابلہ گلگت بلتستان کی سطح پر ہوتا تھا لیکن اب اس گلوبل ولیج کی بدولت مقابلے کی فضا میں وسعت ائی ہے ۔۔۔اس لئے ضروری ہے کہ ہمارے طالب علم کتابوں کو اپنا اوڑھنا اور بچھونا بنائیں ۔ اسی طرح تعلیم کے لئے سختیاں اور تکلیفیں برداشت کریں جس طرح سے ہمارے اسلاف نے برداشت کی اور آزادی کی نعمت ہمیں دلادی اور بحثیت طالب علم آپ بھی محنت اور لگن کو اپنا شعار بنا ئینگے تو اس کا میٹھا پھل کل ضرور پائینگے ۔۔اس تقریب میں سکول کے بچوں نے آزادی کے حوالے سے تقریریں ملی نغمے اور مختلف خاکے پیش کئے جس میں آزادی کی اہمیت اور مفہوم کی جھلک نمایاں طورپر چھلک رہی تھی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button