گلگت بلتستان

ڈسٹرکٹ جیل گلگت کی حالت ناگفتہ بہ، بیرکس کے دروازے غائب

گلگت(صفدر علی صفدر) ضلعی انتظامیہ گلگت اور محکمہ جیل خانہ جات کی عدم توجہی کے باعث ڈسڑکٹ جیل گلگت کے قیدی زندگی کی تمام تر سہولیات سے محروم ہوگئے ۔جیل کے اندر قیدیوں کے لئے قائم بعض بیریکوں کے دروازے سرے سے ہی موجود نہیں جبکہ بعض بیریکوں کے ٹوٹے پھوٹے دروازون کی وجہ سے سردیوں کے موسم میں قیدیوں کو سخت مشکلات سے دو چار ہونا پڑرہا ہے جبکہ بیریکوں کی چھتوں کی خستہ حالی کے باعث معمولی سی بارش میں بھی پانی چھت سے ٹپک کر کمروں میں داخل ہوتا ہے ۔جیل کے اندر پاگل خانہ اور بچوں کے لئے الگ رہائشی کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے بھی بعض اوقات لڑائی جھگڑے بھی رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن اس تمام تر صورتحال کا علم ہونے کے باوجود ذمہ دار حکام جیل کی حالت زار کی بہتری اور قیدیوں کے مسائل حل کرنے سے گریزاں نظر آتے ہیں جو کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔دوسری جانب قیدیوں کو ہنزسیکھانے اور تعلیم و تربیت کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جاتے ہیں مگر گلگت جیل کے قیدی اس سہولت سے بھی یکسر محروم ہیں ۔قیدیوں کا کہنا ہے کہ جیل حکام اور ضلعی انتظامیہ نے قیدیوں کے مسائل جاننے کے لئے جیل کا دورہ تک نہیں کیا یہاں تک کہ عید کے دنوں میں بھی قیدیوں سے ملنے کوئی نہیں آتا جسکی وجہ سے قیدی حکومت اور انتظامیہ کے اس رویے سے سخت مایوسی سے دو چار ہوگئے ہیں ۔قیدیوں نے صوبائی حکومت ڈپٹی کمشنر گلگت اور آئی جی جیل خانہ جات سے سردیوں کی آمد سے قبل جیل کی حالت زار میں بہتری لانے اور قیدیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button