گلگت بلتستان

اشکومن، پیٹرولیم مصنوعات بلیک میں فروخت ہورہے ہیں، پیٹرول پمپ خالی

چٹورکھنڈ( کریم رانجھا) ؔ چٹورکھنڈ پٹرول پمپ پر ڈیڑھ مہینے سے پٹرول ،ڈیزل نایاب،صا رفین بلیک میں خریدنے پر مجبور،انتظامیہ خاموش،ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں ،صارفین کا مطالبہ۔تحصیل اشکومن کے واحد پٹرول پمپ کے مالکان مرضی کے مالک بن بیٹھے،گزشتہ ڈیڑھ مہینے سے پمپ خشک ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ،علاقے کے صارفین بھاری قیمت کے بدلے بلیک میں تیل خریدنے پر مجبور ہیں۔گزشتہ ماہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد سے چٹورکھنڈ کا پمپ خالی ہے بعض ذرائع کے مطابق کوٹے کا تیل مبینہ طور پر راستے میں ہی فروخت کرکے ٹینکر کا کرایہ بھی بچا لیا جاتا ہے یوں حکومت کی جانب سے عوام کو دئے جانے والے ریلیف سے اشکومن کے صارفین محروم ہیں۔مقامی انتظامیہ معاملے سے باخبر ہونے کے باوجود خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔عوام علاقہ نے ڈپٹی کمشنر غذر سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لیکر چٹورکھنڈ پٹرول پمپ پر تیل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button