گلگت بلتستان
آڈیٹر جنرل پاکستان کی گورنرگلگت بلتستان سے ملاقات
گلگت۔(پ۔ر) آڈیٹر جنرل آف پاکستان بلند اختر رانا جو کہ گلگت بلتستان کے بھی آڈیٹر جنرل ہیں نے آج بروز بدھ گورنر گلگت بلتستان پیر سید کرم علی شاہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں گلگت بلتستان کے آڈٹ اور اکاونٹس کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت کی گئی اور جناب بلند اختر رانا نے گورنر گلگت بلتستان پیر سید کرم علی شاہ کو یقین دلایا کہ وہ نئے صوبے کو درپیش اکاونٹ اور آڈٹ کے مسائل کو حل کرنے میں بھرپور رہنمائی فراہم کرینگے اور یہاں کے نظام کو مضبوط کرنے کے لیئے تمام تر وسائل بروئے کار لائینگے ۔
ملاقات میں اکاونٹنٹ جنر ل گلگت بلتستان گُل بیگ اور ڈائریکٹرجنرل آڈٹ عبدالحمید پاشا بھی شامل تھے ۔