کیریئر

سیپ اساتذہ کا قانون ساز اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا، تادم مرگ ہڑتال کا اعلان

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

گلگت( فرمان کریم) سوشل ایکشن سکول کے تحت چلنے والی سکولوں کے اساتذہ نے تادم مرگ احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ منگل کے روز سینکٹروں اساتذہ نے قانون ساز اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔ اس احتجاجی دھرنے میں تمام اضلاع کے مرد وخواتین اساتذہ شریک ہیں۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ نے کہا کہ اب کسی سے کوئی مذاکرات نہیں کرینگے۔ گزشتہ کئی سالوں ہمیں ٹرخایا جارہا ہے اس دفعہ ہم بے وقوف نہیں بنے گئے علماء اور وزراء نے بھی ہمارے ساتھ دھوکہ دیا ہے۔ اساتذہ نے کہا کہ یہ ہمارا آخری احتجاج ہو گا ۔ اس دفعہ اپنا حق چھن جائیں گے۔ اگر صوبائی حکومت ہماری حق نہیں دیگا تو بزور طاقت اپنا حق حاصل کر کے رینئگے۔ اساتذہ نے مذید کہا کہ پہلے مرحلے میں تمام اساتذ اس دھرنے میں شامل ہو گے اُ س کے بعد تمام سکولوں کے طلبہ کو بھی سٹرکوں پر نکالیں گے ۔ اتنے عرصے سے حکومت کے ساتھ تعاون کیا ہے مگر حکومت نے ہمارے تعاون کا غلط فائدہ لیا ہے ۔ اس دفعہ کئی کے بیکاوئے میں نہیں آئیں گے۔ اساتذہ نے کہا کہ مرئیں گے یا اپنے مطالبات تسلیم کراکے جائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button