گلگت بلتستان

چیف سیکریٹری اسلام آباد سے سکردو پہنچ گیا، کیڈٹ کالج کا دورہ

سکردو(رضاقصیر )گلگت بلتستان کے چیف سکریڑی گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ جو بلتستان کے تین روزہ دورے پر آج اسلام آباد سے سکردو پہنچے ہیں نے کیڈٹ کالج سکردو کا دورہ کیا۔ چیف سکریڑی جب کیڈٹ کالج پہنچے تو کیڈٹ کالج کے پرنسپل اور سٹاف نے چیف سکریڑی کو خوش آمدید کیا۔ چیف سکریڑی نے کیڈٹ کالج کے پرنسپل سے خصوصی میٹنگ کے بعد بورڈ آف گورنرز کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیں۔
اجلاس میں سکریڑی تعلیم،سکریڑی تعمیرات اور سکریڑی فیانس نے بھی شرکت کیں ۔اجلاس میں میں کالج کی مجوعی صورت حال کا جائزہ لیا گیااور کالج کے ترقیاتی امور کے حوالے سے خصوصی فیصلے کیے گئے۔ چیف سکریڑی نے کالج میں زیر تعمیر ہاسٹل کے نئے بلاک کا معائنہ کیا اور کالج کے احاطے میں تعمیر ہونے والے ملٹی پرپز ہال کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر محکمہ تعمیرات کی طرف سے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف سکریڑی نے سدپارہ گاؤں میں غیر سرکاری تنظیم کے تعاون سے بنے والے ہائیڈرل پروجیکٹ کا افتتاع کیا اور سنٹر ل قراقرم نیشنل پارک کے دفتر کا دورہ کیا جہان چیف سکریڑی کو سنٹر ل قراقرم نیشنل پارک کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔چیف سکریڑی بلتستان کے دورے میں سکردو اور خپلو میں جاری مختلف منصوبوں کا معائنہ بھی کرینگے اور علاقے میں امن و امان کا بھی جائزہ لینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button