چترال

پاکستان آرمی اور چترال سکاؤٹس کی مشترکہ ریلیف اپریشن ہفتہ 11فروری کو بھی جاری رہی

چترال(بشیر حسین آزاد)پاکستان آرمی اور چترال سکاؤٹس کی مشترکہ ریلیف آپریشن ہفتہ 11فروری کو بھی جاری رہی۔اس آپریشن میں چترال کے دور دراز علاقے تورکہو کے گاؤں شاگرام اور کہوت میں ایک ٹن امدادی سامان جس میں اشیائے خوردونوش ،چینی ،گھی چاول وغیرہ سمیت گرم بسترے اور سلیپنگ بیگ شامل تھے۔آرمی ہیلی کاپٹرکے ذریعے علاقوں میں پہنچائی گئی اورچترال سکاؤٹس کی طرف سے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کی گئی۔ریلیف اپریشن اتوار12فروری کو بھی جاری رہیگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button