گلگت بلتستان

بچوں کی جنسی اور تولیدی صحت کے حوالے سے گلگت میں ورکشاپ کا انعقاد

15 043 copy

گلگت (پ ر) AKRSPکے زیر اہتمام پلان انٹرنیشنل پاکستان اور رہنما پروجیکٹ ایک مشترکہ پروگرام جوکہ بچوں کے جنسی اور تولیدی صحت کے بہتری اور ان کے حقوق کے حوالے سے گلگت کے ایک مقامی ہٹول میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل منیجر یاسمین کریم نے کہا کہ پلان انٹرنیشنل پاکستان پروجیکٹ اور رہنما پروجیکٹ بچوں کے ہیلتھ کے مسائل کے حوالے سے ان کو معلومات فراہم کرتی ہے اور ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں اور ایڈز جیسی مہلک بیماری سے بچاؤ کے بارے میں بھی آگاہ رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ تین سال کا پروجیکٹ تھا جوکہ اب اس کے تین سال پورے ہورہے ہیں اس پروگرام میں انہوں نے مزید کہا کہ درحقیقت آج کا یہ سیشن پروگرام پارلیمنٹرین اور نوجوانوں کے درمیان ایک ڈایلاگ سیشن ہے اس حوالے سے سعدیہ دانش نے بڑا رول ادا کیا ہے جس کیلئے ہم ان کے شکر گزار ہیں حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ اس پروجیکٹ کو مستقبل میں جاری رکھیں ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے لوکل سپورٹ آرگنائزیشن نے بھی بڑا اہم کام کیا ہے جبکہ رحیم اللہ نے ایک حوالے سے ایک سروے رپورٹ پیش کی اور کہا کہ پاپولیشن سروے کے مطابق گلگت بلتستان میں یوتھ کی تعداد 27فیصد ہے اور کہا کہ پلان پاکستان بچے کو مرکز بناکر اس کی بہتری کیلئے کام کرتا ہے بچے کی ابتدائی تربیت اس کے مستقبل پر بڑا اثر رکھتا ہے اور پلانگ پاکستان کے اس پروجیکٹ میں عمر کے مطابق بچوں کو معلومات دی جاتی ہے ان کے نفسیاتی ، سماجی اور ذہنی طرز پر آنے والے مسائل کو حل کرنے کا طریقہ سکھایا جاتا ہے اور ان کے اند ر احساس کمتری کو دور کرکے احساس برتری پیدا کی جاتی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button