تعلیمنوجوان

یاسین: اڑان سمر ایجوکیشنل اینڈ ڈومیسٹک وائلنس کے عنوان سے تین روزہ کیمپ کا انعقاد

یاسین( ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسلام آباد اور گلگت کے مختلف سکولوں میں زیر تعلیم یاسین سے تعلق رکھنے والے اسٹوڈنٹس کی جانب سے ڈی جے ایل آر ایس ہائی سکول سندھی یاسین میں اڑان سمر ایجوکیشنل اینڈ ڈومیسٹک وائلنس کے عنوان سے حوالے سے جاری تین روزہ کیمپ اختتام پزیر ہوا۔

کیمپ میں ڈی جے ایل آر ایس سندھی کے 40 طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔اڑان سمر کیمپ میں اسٹوڈنٹس کو کیریئرکونسلنگ ،اعتماد سازی ،معاشرہ اور خاص کر گھروں میں مثبت رجحانات کی پزیرائی، ڈومیسٹک وائلنس کی روک تھام ، اسکالرشپس کی وصول کے طریقہ کار کے حوالے سے لیکچرز اور مباحثہ کرایا گیا ۔

کیمپ کے منتظمین نے اسکول کے گردونواح میں رہائش پذیر 50 گھروں میں جسمانی صفائی کے حوالے سے ڈورٹوڈور کیمپین کیا اور اپنے جیپ خرچ سے ہاتھ دھونے کے صابن خرید کر تقسیم کیا-

کیمپ کے آخری دن اسکول کے بچوں میں ‘کھیل، جسمانی وذہنی صحت کے لیئے ضروری’ کے عنوان سے کھیلوں کے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ اسکول کے طلباء و طالبات نے فٹبال، کرکٹ، ٹینس اور دیگر کھیلوں میں حصہ لیے۔

کیمپ کے اختتام پر اڑان سمر ایجوکیشنل اینڈ ڈومیسٹک وائلنس کیمپ کے منتظم اعلی عاطف مدد اور دیگر نے بہترین کارکردگی دیکھانے والے طلباء و طالبات میں تعریفی اسناد اور ٹرافی تقسیم کیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button