گلگت بلتستان

شگر میں چورسرگرم، علم پاک پر لگے سیف اور چندہ بکس توڑ کر ہزاروں روپے لے اڑے

شگر(عابد شگری) شگر میں علم پاک پر لگے سیف اور چندہ بکس توڑنے والے چور ایک بار پھر سرگرم پچھلے تین چار دنوں میں کئی امام بارگاہوں مسجدوں اور چوک پر لگے ہوئے علم عباس کے سیف توڑ کر ہزاروں روپے لے اُڑے ہیں۔تفصیلات کیمطابق ایک دو ماہ کی مہلت کے بعد نامعلوم چور شگر میں ایک بار پھر سرگرم ہوگیا ہے جو مسجدوں امام بارگاہوں اور مختلف چوک پر نصب علم عباس پر لگے ہوئے چندہ اور نذر کی بکس توڑ کر ہزاروں کی رقم اُڑا چکے۔ حسینی محلہ شگر،کے مسجد اور امام بارگاہ، حسینی چوک پر نصب علم کے سیف،خسرگرونگ اور دیگر کئی اور محلوں کے سیف بھی توڑ چکے ہیں۔اس سے پہلے دو ماہ پہلے بھی شگر کے مختلف محلوں کے مساجد اور امام بارگاہوں پر نصب سیف توڑ کر ان میں موجود نذر کی رقم نکال چکے ہیں۔لوگوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ان چوری کے واردات کے بعد عوام میں سخت خوف و ہراس اور تشویش کی لہر پائی جارہی ہے کہ علم پاک اور مسجد محفوظ نہیں تو مقامی باسیوں کی سامان کیسے محفوظ ہوسکیں گے۔ محکمہ پولیس اور انتظامیہ کو ان چوروں کی بارے میں نوٹس لیتے ہوئے فوری طور ان چوروں کو پکڑنے کیلئے اقدامات کرنا چاہئے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button