پروموشن بورڈ کا اجلاس، ١٢ افسروں کی ترقیاں منظور
گلگت (پ ر) گلگت بلتستان پروموشن بورڈ کے ایک اعلی سطحی اجلاس میں گلگت بلتستان کے مختلف سروس سے تعلق رکھنے والے آفیسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی ۔سروسز ڈیپارٹمنٹ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس اجلاس کی صدارت چیف سیکریٹری سکندر سلطان راجہ کر رھے تھے جس میں 12 افسروں کو ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔
ٓآج منعقد ھونے والے اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو انسپکشنٹیم کے سربراہ عبدالحمید کو گریڈ 20 ڈسٹرکٹ مینجمنٹ سروس کے سبطین احمد اور ظفر وقار تاج کو 19 محکمہ تعمیرات عامہ کے انجیئنر آمان علی شاہ کو گریڈ 19میں سپرنٹنڈنٹ انجینئر کے طور پہ ترقی دی گئی۔
گلگت بلتستا ن پروموشن بورڈ نے پولیس کے آٹھ افسروں کو گریڈ 18 میں سپرنٹندنٹ آف پولیس کے عہدے پہ بھی ترقی دینے کی منظوری دی۔ سپر نٹندنٹ آف پولیس کے عہدے پہ بھی ترقی پانے والے افسروں میں حاجی فرمان علی ، حنیف اللہ ، تنویرلحسن ،محمد طفیل،مرزا حسن،محمد اسحاق،سلطان فیصل،اور ؛عبدلرحیم شامل ھیں۔
یاد رھے چیف سیکریٹری سکندر سلطان راجہ کے حکم پہ گلگت بلتستان پروموشن بورڈ کے اجلاس اب ھر ماہ باقاعدگی سے منعقد ہیں