جون کے مہینے میں ایک شخص پر تشدد کا الزام، ششکٹ گوجال سے تعلق رکھنے والے چار نوجوان گرفتار
گلگت (نامہ نگار خصوصی) اطلاعات کے مطابق کل ششکٹ گوجال سے تعلق رکھنے والے کم از کم چار نوجوانوں کو ایف آئی آر درج کرنے کے بعد پولیس نے گرفتار کر کے گلمت تھانے میں بند کردیا۔ گرفتار نوجوانوں پر جون کے مہینے میں ایک شخص پر مبینہ تشدد کا الزام لگایا گیا ہے .اطلاع ہے کہ اس مقدمے میں نوجوانوں پر انسداد دہشتگردی کے علاوہ دیگر دفعات بھی لگائے گئے ہیں۔ گرفتار شدہ نوجوانوں میں سلیم، فہیم، محمد علی اور نائب شاہ شامل ہیں. آج ان کو علی آباد منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کو عدالت میں پیش کیا جائیگا.
بعض ملزمان نے الزام لگایا ہے کہ سوست گوجال میں تعینات مطلوب نامی ایس ایچ او اس کیس میں مبینہ طور پر تعصب اور سیاسی بنیادوں پر مذکورہ نوجوانوں کو پھنسانے کی کوششیں کر رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شدہ نوجوانوں پر جون کے مہینے میں ایک نوجوان کو مبینہ طور پرغیر اخلاقی سرگرمی میں ملوث پانے کے بعد زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے. پولیس کا دعوی ہے کہ اس کیس میں ان کے پاس ثبوت کے طور ایک ویڈیو بھی موجود ہے. تاہم، ملزمان اور انکے عزیز و اقارب نے اس واقعے سے انکار کرتے ہوے ویڈیو کو جعلی اور گمراہ کن قرار دیا ہے.
سیاسی اور سماجی حلقوں نے مذکورہ ایس ایچ او او ایس پی ہنزہ نگرسے مطالبہ کیا ہے کہ شرانگیز کاروائیوں اورسازشوں کے زریعے عوام کو مشتعل کر کے سڑکوں پر لانے سے گریز کیا جائے۔