ثقافت

چترالی وفد کی سعدیہ دانش سے ملاقات، امسال شندور پولو ٹورنامنٹ میں شریک ہونے کی اپیل

گلگت(پ ر) صوبائی وزیر سیاحت ،ثقافت و اطلاعات سعدیہ دانش سے انکے دفتر میں چترال کے ایک وفد نے ملاقات کی اور چترال کی عوام کی جانب گلگت بلتستان کی عوام کےshandur-polo-festival لیے نیک خواہشات کا اظہا ر کیا اور گلگت بلتستان اور چترال کے مشترکہ حقوق کے لیئے آواز اٹھانے پر صوبائی وزیر سعدیہ دانش کو خراج تحسین پیش کیا۔ چ
ترال کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے وفد کے سربراہ امیر اللہ خان یافتالی نے کہا کہ دونوں ہمسایہ خطے اور ان کی عوام کے مابین صدیوں کے رشتے موجود ہیں اور یہ آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ دونوں علاقوں کے عوام کے مفادات اور حقوق بھی مشترک ہیں اور پولو جیسے تاریخی اور شاندار کھیل کے زریعے دونوں علاقوں کی عوام ایک دوسرے کے قریب آتی ہیں۔
امیر اللہ خان یافتالی نے مشیر سیاحت گلگت بلتستان سعدیہ دانش سے گزارش کی کہ اس دفعہ گلگت کی ٹیم شندور پولو ٹورنامنٹ میں ضرور شریک ہو ، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پولو سے متعلق کھلاڑیوں کے خدشات اور اعتراضات دور کیئے جائیں گے۔
مشیر سیاحت و ثقافت سعدیہ دانش نے گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرائی کہ اس سلسلے میں دور رس اقدامات کیئے جائیں گے اور آیندہ بھی دونوں علاقوں کے عوام کے مل بیٹھنے اور خیر سگالی کو قائم رکھنے کے لیئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button