گلگت بلتستان
گلگت، شیخ نواز عرفانی کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
گلگت(فرمان کریم) ایم ڈبلیو ایم کے اراکین اور ہمدردوں نے آج بعد از نمازجمعہ شیخ نواز عرفانی کے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی جنرل سکرٹیری ایم ڈبلیو ایم گلگت ڈوثیرن شیخ عاشق حسین ناصری نے عالم دین کے قتل کی شدید مذمت کی اور کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث یہ واقع رونما ہوا ہے ۔ اسلام آباد جیسے شہر میں اگر عوام محفوظ نہیں ہے تو دیگر علاقوں میں کیا حالات ہونگے۔ چند شر پسندوں نے پورے ملک کو تباہ کر رکھا ہے۔ حکومت کو چاہے کہ وہ ان شر پسند وں کے خلاف بھر پور کاروائی کرے ۔ اُنہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عالم دین شیخ نواز عرفانی کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے۔