تعلیم

روندو یوتھ فورم کے زیر اہتمام ینگ ایمرجنگ لیڈرز کانفرنس اختتام پزیر

RYF Skd

سکردو (پ ر) روندو یوتھ فورم کے زیراہتمام ینگ ایمرجنگ لیڈر کانفر نس اختتام پزیر ۔ کثیر تعداد میں سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات اور طلباء نے شرکت کی ۔ روندو یوتھ فورم نے روندو کی تاریخ کاسب سے بڑا ینگ ایمر جنگ لیڈر کانفر نس ہائی سکول تھوار میں منعقد کیا جس میں روند و سے تعلق رکھنے والے تمام سیاسی ، مذہبی اور سماجی شخصیات کے علاوہ طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ رہنما سکندر علی نے کہا کہ روندو کے نوجوان بیدار ہو چکے ہیں ہم ان کے اچھے کاموں کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ دیں گے علاقے کی ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے روندو میں پہلی مرتبہ ایسا یوتھ فورم بنا ہے جس کوہم بھر پور سراہتے ہیں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کیا کہ روندو یوتھ فورم نے نوجوانوں میں وقت کے ساتھ بیداری اور شعور اجا گر کرنے کے لئے جو بیڑا اٹھا یا ہے یہ احسن قدم ہے وقت کے ساتھ نوجوانوں کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے ۔ہمارے معاشرے میں بہت سارے برائیاں بڑھ رہے ہیں جونوجوان ہی ختم کر سکتے ہیں اگر علاقے کے نوجوان ہی بیدار ہو تو کوئی بھی نمائندے کیا کوئی بھی دوسرے شخص کرپشن کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا مقررین نے کہا کہ روندو میں تعلیم ،صحت اور دیگر مسائل بہت زیادہ ہے جس کو دور رکرنے کی اشد ضرورت ہے اس کانفرنس سے آ ل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما سکندر علی ، شیخ کمیلی ،پیپلز پارتی کے صدر اقبال دلبر ،ن لیگ کے صدر عباس ایڈ وکیٹ ،منظور پروانہ ،ہیڈ ماسٹر غلام حیدر،روندو یوتھ فورم کے صدر جاوید حسین ، محمد میر ، چیئر مین ایس ایس ناصری ،ودیگر مقررین نے خطاب کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button