تعلیم

قراقرم یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کی ویب سائٹ کا افتتاح کرلیا گیا

اسلام آباد ( پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے KIUہنزہ کیمپس کی پہلی ویب سائٹ کا افتتا ح کرلیا ۔ ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب KIU لیزان آفس اسلام آباد میں منعقد ہوئی جبکہ KIUمین کیمپس میں سنیئر منیجمنٹ اسٹاف و فیکلٹی ممبران ویڈیولنک کے ذریعے تقریب میں شریک ہوئے ۔

قراقرم یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگزام اینڈ سٹوڈنٹ افیئرزسید ثاقب حسین نے ہنزہ کیمپس کی ویب سائٹ کے ڈیزائن کے حوالے سے افتتاحی تقریب میں شریک شرکاء کو آگاہ کیا۔

ویب سائٹ کی افتتاح کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ویب سائٹ کو کیمپس میں معیاری تعلیم اور کیمپس کی تشہیر کے لیے مددگار قرار دیتے ہوئے ویب سائٹ کے ڈئزاین پر ہنزہ کیمپس کی پوری ٹیم کی تعریف کی۔اور کہاکہ ویب سائٹ سے ہنزہ کیمپس کے اکیڈیمک پروگرامز سمیت دیگر معلومات حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہوگی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button