تعلیم

انجمن ہلال احمر نے پولیس افسران کو ایچ آئی وی ایڈز کے متعلق تربیت دی

11
گلگت(پ ر) ہلال احمرگلگت بلتستان کی جانب سے سکوار پولیس سکول مین پولیس آفیسران کیلئے ایچ آئی وی ایڈز کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ورکشاپ میں محکمہ پولیس کے مختلف لیول کے آفیسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ورکشاپ میں ہلال احمر گلگت بلتستان کے ایچ آئی وی ایڈز کوارڈنیٹر علی شیر خان اور صوبائی آفیسر صحت ڈاکٹرمحمد یونس نے ایڈز جیسے مہلک بیماری کے پھیل جانے کی وجوہات اور اس بیماری سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے شرکاء کو لکچر دئیے اس موقع پر مقررین نے کہا کہ دنیا بھر میں ایڈز سے لاکھوں افراد متاثر ہو رہے ہیں اور یہ عالمی سطح پر ایک خطرناک مرض قرار دی جا چکی ہے جس کا اعلاج صرف اور صرف احتیاط سے ہی ممکن ہے انہوں نے پولیس آفیسران پر زور دیا کہ وہ پولیس اہلکاروں کو اس مہلک مرض سے خود کو اور دوسرون کو بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ترغیب کریں تا کہ علاقے کو اس بیماری کے پھلاؤ سے بچایا جا سکے ۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button