سیاست

طلبہ اور نوجوانوں کے بغیر مہدی شاہ جیسوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے، وزیر اعلی کے بیان کی شدید مذمت

گلگت (پ۔ر)جانثاران بلاول بھٹو، PSF,PYO,PPPکا ہنگامی اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کے تمام سینئر رہنماؤں محمد یونس ،ممتاز کاوش،عمر گلگتی ،ضلع دیامر کے صدر غلام اللہ ،شہزاد الہامی،عابد انمول ،مظہر ماما ،شانی،ایس۔ایچ۔بیگ اور کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ کے بیان کی مزمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ سیدف مہدی شاہ کو اس بات علم نہیں ہے کہ PSFسے ہی PPPکی تحریک کا آغاز ہوا ہے اور جب PPPنہیں تھی اس وقتPSFتھی اور PSFنے پورے ملک میں جو کام کیا ہے وہ کسی بھی ذیلی تنظیم نے نہیں کیا ہے۔طلباء اور یوتھ کی بھی تنظیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اگر PSFاورPYOکی کوئی حیثیت نہیں ہے تو مہدی شاہ کی بھی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
اب مہدی شاہ کیخلاف پارٹی کا وہ جیالا ہے جس کو پارٹی عزیز ہے تو کل کو اور ہوگا ۔شخصیت پرستی کے کارکنوں کے بھی حوصلے ہونگے اور عنقریب مہدی شاہ کیخلاف منظم تحریک کا آغاز ہوگا اب مہدی شاہ کو برداشت کرنا گنجائش نہیں ہے لہذا چیئرمین PPPبلاول بھٹو زرداری پارٹی عہدے سے فارغ کردے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button