گوپس کے نواحی گاوں‌سمال میں‌ 55 سالہ شخص کو نامعلوم حملہ آور نے قتل کردیا

گوپس (معراج علی عباسی) گوپس کے نواحی گاؤں سمال میں نامعلوم افراد نے رات کے اندھرے میں آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے 55 سالہ بہادرآباد ولد بہادر خان نامی شخص کو قتل کیا ہے۔ نامعلوم افراد نے بہادر اباد نامی شخص پر ان کے گھر سے متصل گلی میں رات کو گھات لگا کر فائرنگ کردی۔

مقتول کے خاندانی زرائع کے مطابق مقتول  رات دس بجے کے قریب اپنے چچازاد  بھائی کے گھر سے اپنے گھر کے جانب آرہے، جب یہ اندوہناک واقعہ پیش آیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر گوپس پولیس نے مقتول کے لاش کو قبضے میں لیکر سول ہسپتال گوپس سے پوسٹمارم کے بعد ورثا کے حوالے کیا ہے۔گوپس پولیس نے تھانہ گوپس میں ابتدائی مقدمہ درج کر کے قانونی تفتیش کا آغازکیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments