گلگت بلتستان

علی آباد ہنزہ میں پراسرار دھماکے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، شٹر ڈاؤن ہڑتال

darna
ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ ) جمعہ اور ہفتے کے درمیان شب ہنزہ نگر کے غیر اعلانیہ ہیڈ کواٹر علی آباد میں ہونے والی کریکردھماکے خلاف انجمن تاجران ہنزہ نے گزشتہ روز شٹر ڈاون ہٹرتال کر دیا اور کالج چوک علی آباد میں شاہراہ قراقرم کو بند کرکے احتجاج بھی کیا گیا۔جبکہ انجمن تاجران ہنزہ نے ایک قراداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے شرپسند عناصر جو کہ پر امن فضا کو خراب کرنے کی کوشش کرہے ہیں فوری طور پر گرفتار کر لیا جائے اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے مطابق کاروائی عمل میں لایا جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ اس زور دار دھماکہ نے پورے علاقے کو خوف وہرا س پھیلائی ہے۔ دہشت گردوں کامقصد پرامن ماحول کو خراب کرنا، افراتفری ، خوف وہراس برپا کیا ہے جس کو ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
قراداد میں مذید کہا ضلع انتظامیہ کو چاہیے کہ ہنزہ کے مصروف ترین بازار میں کیمروں کے علاوہ سٹریٹ لائٹس اور پولیس گشت 24گھنٹے ہونے چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان اہم آلات کی عدم دستیابی نہ ہونے کی وجہ سے مسلسل چوریاں اور مختلف قسم کی وار داتیں رو نما ہوتے ہے۔ ضلع انتظامیہ سے پرزور مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ان حفاظتی انتظامات پر عمل کیا جائے تاکہ ایسے ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے بچ سکے۔ بصورت دیگرحالات کا پورا تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ یاد رہے کہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب تقریبا10بجے کے قریب علی آباد مین بازار میں کریکر دھما ہونیکی وجہ سے ضلعی انتظامیہ ی دوڑوں کے علاوہ علاقے میں خوف و ہراس پید ہوگی تھے۔ دھماکہ کی آواز پور علاقے میں گونج اٹھی تھی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button