گلگت بلتستان
تین مہینے گزر گئے، عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہوسکا
گلگت (پریس ریلیز) آج مورخہ 8 دسمبر2014 عوامی ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں حکومت پاکستان کی طرف سے لئے جانے والے تین مہینے کی مہلت ختم ہونے سے اب تک چارٹر آف ڈیمانڈ کے باقی ماندہ نکات پر تاحال عمل درآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے کوآرڈنیٹر وجاہت حسین کے گھر امپھری میں ہونے والے اجلاس میں چراغ تلے اندھرا کے مصداق مصنوعی لوڈ شیڈنگ کا بہانہ بنا کر گلگت شہر کو تاریکیوں میں دھکیلنے کی حکومتی حکمت عملی کی شدید مذمت کرتے ہوئے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کروانےکے لئے اگلا اجلاس مورخہ 11 دسمبر بروز جمعرت پیلس ہوٹل گلگت میں بلاوانے اور تمام پارٹیوں کی مشاورت سے حتمی نتیجے پر پہنچنے اوراگلے مرحلے کی تحریک شروع کرنے پر اتفاق ہوا۔