اہم ترین

بجلی بحران: پاسپورٹ آفس چلاس میں سائلین سے جنریٹر چلانے کے لئے سو روپے لینے کا انکشاف

چلاس(بیوروچیف)پاسپورٹ آفس میں جنریٹر کے تیل کی مد میں پاسپورٹ بنوانے کے لئے آنے والوں سے اضافی سو روپے وصول کئے جانے لگے۔پاسپورٹ بنوانے کے لئے آنے والے افراد کا کہنا تھا کہ بجلی نہ ہونے کا بہانہ بنا کر سفر حج کے لئے داخلہ کرنے والوں سے پاسپورٹ آفس کا عملہ پاسپورٹ کی فیس کی علاوہ اضافی وصولی کر رہا ہے۔جو کہ سراسر عوام کے ساتھ اور حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے داخلہ کرنے والوں کے ساتھ زیادتی ہے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جنریٹر فیول کی مد میں اضافی وصولی کا نوٹس لیں،تاکہ عوام پر اضافی بوجھ نہ پڑے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button