سیاستگلگت بلتستان
شیر جہان میرکو نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان تعینات کرنے کی منظوری
گلگت (عبدالرحمان بخاری سے ) وفاقی حکومت نے معروف بنک کار شیر جہان میر کو گلگت بلتستان کا نگران وزیر اعلی تعینات کرنے کی منظوری دے دی ھے چیف منسٹر سید مہدی شاہ اور اپوزیشن لیڈر حاجی جانباز نے ان کا نام تجویز کیا اور وفاق کو سفارش کی تھی جس کی منظوری مرکزی حکومت نے دی ھے۔
شیر جہان میر قراقرم بنک کے جنرل منیجر ہیں اور آپ کا شمار ملکی سطح پر ممتاز بنک کاکے طور پر کیا جاتا ھے۔
گلگت بلتستان کونسل سکریٹریٹ بدھ کے روز نوٹفکیشن جاری کرے گا سیلف گورننس آڈر میں ترمیم کے بعد نگران حکومت کا قیام عمل میں لایا جارہا ھے۔