حادثات

گاہکوچ میں‌موٹر سائیکل اور کار میں‌تصادم، دو افراد شدید زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

غذر (بیورو رپورٹ) گاہکوچ تیز رفتار کار کی ٹکر سے دوموٹر سائیکل سوار شدید زخمی موقع پر موجود افراد نے دونوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گاہکوچ پہنچایا جہاں ایک زخمی کی حالت تشوشناک بتائی جاتی ہے پولیس نے کار کے ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کرکے سٹی تھانہ منتقل کر دیا گیا.

جمعہ کے روز دو نوجوان امین اﷲاور سلطان شاہ ساکنان داماس موٹر سائیکل میں داماس سے گاہکوچ کی طرف ارہے تھے کہ گلگت سے آنے والی تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی اور دونوں نوجوان جائے وقوعہ سے کئی فٹ دو جاگرے دونوں زخمیوں کو فوری طور پر وہاں موجود افراد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ پہنچایا جہاں ایک زخمی کی حالت تشوشناک بتائی جاتی ہے.

پولیس نے موقع پر ہی کار ڈرائیورسید حضرت یونس ساکنہ تانگیر کو گرفتار کر کے سٹی تھانہ گاہکوچ پہنچایا جہاں ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے بتایا جاتا ہے کار کے ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس تک موجودنہیں ہے غذر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جس کی اصل وجہ نوعمر لڑکوں کی طرف سے بغیر ڈرائیونگ کے گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانا بتایا جاتا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button