تعلیم

قراقرم ماڈل سکول انیڈ ڈگری کالج استور میں سالانہ تقریب تقسیم اسناد

unnamed

قراقرم ماڈل سکول انیڈ ڈگری کالج استور میں سالانہ تقریب تقسیم اسناد منعقد کیا گیا،جس کے مہمان خصوصی جناب محمد آزاد، صدر ٹیچرز ایسوسیشن ڈسٹرکٹ استور تھے۔ تقریب میں والدین ،عمائدین استور، اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔  مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ایک سال کے عرصے میں اچھا رزلٹ دینے پر کالج کے انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔ محہمان خصوصی محمد آزاد نے اپنے خطاب میں عمایدین استور والدین سے کالج کو کامیاب کرنے کیلے اپنے اثرورسوخ استحمال کرنے کا کہا۔

صدر محفل شیخ حفاظت نے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ علم مسلمانوں کی میراث ہے۔ قاری اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو چاہے کہ وہ بھی علاقے میں تعلیم کی ترقی کیلے کام کریں، ان پانچ سالوں میں استور کے ساتھ ستیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا، کوئی تعلیمی تبدیلی نہیں لائی گی۔

پروگرام کے آخر میں کامیاب طلبہ و طالبات میں انعامات تقیم کیے گئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button