برالدو کے لیےمختص گندم سکردو میں فروخت
شگر(نمائندہ خصوصی) ٹھیکیدار یونین کونسل برالدو کو مختص گندم برالدو لانے کے بجائے کرایہ بچانے کیلئے سکردو ہی میں لوگوں کےحوالے کررہے ہیں۔ گندم صرف بااثر افراد کو مل رہا ہے جبکہ غریب آدمی مہینوں انتظار کے بعد بھی گندم کی حصول سے محروم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار یونین کونسل برالدو شگر کے عمائدین نے میڈیا کو بتایا۔ ان لوگوں کا کہنا تھا کہ یونین کونسل برالدو کیلئے تھونگل میں گودام تحمیر کیا گیا ہے لیکن حوطو پل کےٹوٹنے کے بعد گودام کو حوطو میں منتقل کردیا گیا ہے۔ اب ٹھیکیدار اور ڈیلر گندم کو برالدو گودام میں لانے کے بجائے سکردو میں ہی لوگوں کو فروخت کررہے ہے۔جس سے بااثر افراد کو گاڑیوں کی لوڈ کے حساب سے گندم مل رہا ہے جبکہ غریب لوگ مہینوں سے سکردو میں گندم ملنے کی انتظار میں خوار ہورہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد زمینی رابطہ منقطع ہوتا ہے لہذا سکردو انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ برالدو یونین کی گندم برالدو میں ہی لاکر لوگوں میں تقسیم کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائیں تاکہ برالدو میں سردیوں کیلئے خوراک کا بحران نہ ہو۔