جرائم

سپیشل برانچ کی کاروائی کوہستان کا رہائشی چار کلو گرام چرس کے ساتھ گرفتار

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سپیشل برانچ گلگت بلتستان کے انچارج انسپکٹر شاہ خالد اور کے کے ایچ تھانے کے ایس ایچ او شاہ سید کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے شاہراہ قراقرم بٹوگاہ پل سے متصل گھر میں چھاپہ مار کر چار کلو چرس برآمد کر لیا اور ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے پولیس نے مخبر کی اطلاع پر گھر میں چھاپہ لگا کر چرس فروخت کرنے والے ملزم اختر شاہ ولد سید رحمان ساکن کوہستان کو گرفتار کر لیا اور ملزم کیخلاف کے کے ایچ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرکے مقدمہ درج ہے ۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button