کھیل

لالک جان اسٹیڈیم میں ہسپتال بنانے کی کوشش کی گئی تو پورے گلگت بلتستان میں احتجاجی تحریک شروع کریں گے

گلگت (نمائندہ خصوصی) آج مو ر خہ 18دسمبر 2014 قرار دادگلگت بلتستان کے تمام صوبائی سپورٹس ایسوسی ایشنز کے صدر اور جنرل سیکر یٹریز اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ایسوسی ایشنوں کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدرات سنےئر سپورٹس مین صوبائی صدر گلگت بلتستان فٹبال ایسوسی ایشن جہانگیر حسین منعقد ہوا۔ اجلاس میں گلگت کا واحد کھیلوں کا گر اؤنڈ لا لک جان اسٹیڈیم جو ٹیال میں کا رڈیا لوجی سنٹر /ہارٹ ہسپتال تعمیر کئے جا نے کے بارے میں غورو خوض کیا گیا اور گلگت بلتستان کی مقامی انتظامیہ کی طر ف سے اس اقدام کی پر زور مخالفت کر تے ہو ئے کہا گیا کہ یہ اقدام صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی کھیل کش اور نو جوان نسل کش کا روائی پر مبنی ہے جو کہ ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کو صحت مندانہ سر گر میوں کے بجا ئے کلاشنکوف کلچر ، منشیات اور معاشرتی بر ائیوں کی طر ف گامزن کر نے کی سازش ہے ۔ جس سے سپورٹس بر ادری کسی صورت بر داشت نہیں کر یگی ۔

اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعہ سے صدر پا کستان ، وزیر اعظم پاکستان ، گو رنر گلگت بلتستان اور نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جناب شیر جہان میر صاحب سے پر زور مطالبہ کیاگیا کہ فوری طور پر لا لک جان اسٹیڈیم جو ٹیال گلگت میں کھیلوں کے گر اؤنڈز کو تباہ کر کے کا رڈیالوجی /ہارٹ ہسپتال کے تعمیر کے منصوبے کو فوری ؂طور پر ترک کر کے ہارٹ ہسپتال کو کسی اور موزوں جگہ پر شفیٹ کر کے وہاں پر تعمیر کیا جائے۔ لا لک جان اسٹیڈیم میں ہارٹ ہسپتال بننے سے وہاں پر مو جود فٹبال اسٹیڈیم زیر تعمیر ہا کی آسٹرو ٹرف اسٹیڈیم و غیرہ غیر مو ثر اور نا قابل استعمال ہو نگے۔اجلاس میں کہا گیا کہ جہاں کھیلوں کے گر اؤ نڈ آباد ہو تے ہیں وہاں پر ہسپتا ل و یران ہو تے ہیں مگر یہاں پر الٹی کنگا بہتی ہے۔بلکہ ہسپتالوں کو آباد کر کے کھیلوں کے گر اؤنڈ ویران کر نے کی غیر دانشمندانہ اور غیر منتقی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ ایک اور قرار داد کے ذریعہ سے وزیر اعظم پاکستان اور نگران وزیرا علیٰ گلگت بلتستان سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ لا لک جان اسٹیڈیم میں کارڈ یا لوجی سنٹر کی تجویز دینے اور پر و پو زل تیا ر کر نے والے ما تحت آفیسر وں اور PWDکے نااہل آفیسروں کے خلاف انکو اری بیٹھا کر ان کے خلاف نو جوان نسل کو تباہ کر نے کی سازش کر نے پر قانونی کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے۔ اجلاس میں ایک اور قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ لا لک جان اسٹیڈیم جو ٹیال گلگت جو کہ اکلوتا اور گلگت کا واحد سرکاری گر اؤنڈ ہے ۔، کو مذید ازسر نو تعمیر کے کے یہاں پر ا یتلھلٹیک ٹریک ، با سکٹ بال کورٹ ، والی بال کورٹ مارشل آرٹ کے لئے انڈور کورٹس اور ہاکی آ سٹر و ٹرف کو جدید طر ز پر تعمیر کیا جائے نیز یہاں سپورٹس ایسوسی ایشنوں کے لئے دفا تر تعمیر کئے جا ئے۔ تاکہ ہماری آنے والی نسل صحت مندانہ سر گر میوں میں مصروف رہ سکے تاکہ علاقے میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ مل سکے اور مذہبی فر قہ واریت اور کلاشنکوف کلچر کا خاتمہ ہو سکے اجلاس میں بتا یا گیا کہ اس سے قبل ہمارے نوجوانوں سے گراؤنڈ چھین کر گر اؤنڈ کی جگہ NLIمارکیٹ تعمیر کی گئی ہے۔جہاں پر ما ضی میں ایک بہترین فٹبال گراؤنڈ ہو ا کرتا تھا ۔ ایک اور قرار داد کے ذریعے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان جناب سلطان سکندار سلطان راجہ سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ وہ سپورٹس برادری کے اس جا ئز اور قابل عمل مطالبہ پر عملی جامعہ پہنا تے ہو ئے لا لک جان اسٹیڈیم جو ٹیال سے کا رڈ یا لو جی سنٹر کے منصوبہ کو ترک کر کے اس ہسپتال کو مناور اور سکوار کے درمیان مختص جگہ پر یا کسی اور موزوں جگہ پر تعمیر کر نے کے احکامات صادر کر کے نو جوان نسل اور سپورٹس برادری میں پائی جا نے والی بے چینی کو دور فر مائیں گے۔

اجلاس میں مذید کہا گیا کہ ہارٹ ہسپتال بھی ہماری ضرورت ہے مگر گر اؤنڈ کی اہمیت بھی اپنی جگہ مسلمہ حقیقت ہے۔لہذا لالک جان اسٹیڈیم کو کھیلوں کے لئے رہنے دیا جا ئے اور اگر پھر بھی یہاں پر کسی قسم کی ہسپتال تعمیر کر نے کی کو ششیں کی گئی ، تو پو رے گلگت بلتستان کے سپورٹس برادری تمام اضلاع میں احتجا جی تحر یک کا آغاز کر نے پر مجبور ہو نگے ۔ لہذا ہمیں امید ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ صاحب ہماری گز ارشات پر سنجید گی سے غور کر کے ہمارے خد شات کو دور کر یں گے ۔ اجلاس میں ایک اور قرار داد کے ذریعہ نگراں وزیر اعلیٰ شیر جہاں میر سے پر زور مطالبہ کیا گیا ہے کہ علاقے میں کھیلوں کے فر وغ اور نو جوان نسل کے امور کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے کھیلوں کے وسیع تجر بہ رکھنے والے قومی سطح کے کھلاڑی اور گلگت بلتستان فٹبال ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر جناب جہانگیر حسین کو نگراں سیٹ اپ میں مشیر برائے کھیل و امور نو جوانان منتخب کیا جا ئے تاکہ ہمارے معاشرے میں نظرانداز نو جوان نسل کی بھر پور حوصلہ افزائی ہو سکے ۔

اجلاس میں گلگت بلتستان فٹبال ایسوسی ایشن کے صد ر جہانگیر حسین، جنرل سیکر یٹری حبیب الرحمن ، والی بال ایسو سی ایشن کے صدر سید طا ہر حسین ، ڈسٹرکٹ گلگت ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر کمال حسین ، ڈسٹرکٹ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سکندار مرزا ، ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدرمحمد ذاکر ، تا ئکوانڈو کے صدر نزاکت علی ، سو ئمنگ ایسوسی ایشن کے صدر سید صداقت علی اور اقتدار حسین ڈسٹرکٹ کر کٹ کے صدر عارف نثار ، ڈسٹرکٹ والی بال کے صدر شیر ولی کے علاوہ د یگر سپورٹس ایسو سی ایشنوں کے صدور اور سنےئر ریٹا ئر ڈ کھلاڑیوں کے علاوہ گلگت سے تعلق رکھنے والے سیا سی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شر کت کی ۔ اجلاس میں شیر جہان میر صاحب کو نگران وزیر اعلیٰ GBمنتخب ہو نے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

اجلاس میں مذید بتایا گیا کہ (PSB) سپورٹس بو رڈ اسلام آباد نے حال ہی میں ہا کی آسٹر و ٹر ف کی مذید تعمیر اور اسکی تکمیل کے لئے مبلغ 2کروڑ روپے مختص کیا ہے جبکہ 4کر وڑ سے زائد رقم خر چ کر کے PSBلالک جان اسٹیڈیم جو ٹیال میں PSBکا کو چنگ سنٹر اپنا ذیلی ادارہ تعمیر کر نا چا ہتا ہے اور اس کے لئے فنڈز بھی مختص کئے گئے ہیں ۔ جہاں PSBکا ذیلی ادارہ PSBکو چنگ سنٹر تعمیر ہو نے کے بعد یہاں پر گر یڈ I-سے گر یڈ18-تک ملازمین مقامی افراد بھر تی کئے جا ئیں گے ۔ اگر یہاں پر ہسپتال کی تعمیر کی گئی تو PSBاپنے منصوبے سے دستبردار ہو گا۔ اور یہاں پر سپورٹس کے پر و جیکٹس تعمیر کر نے سے اجتناب کر ے گا۔ لہذا اس قومی سطح کے نقصان سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ لا لک جان اسٹیڈیم میں ہارٹ ہسپتال کی تعمیر کے منصوبے کو کسی دوسری جگہ منتقل کیا جا ئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button