تعلیم

گلگت، مناور ڈگری کالج فار بوائز کی نئی عمارت کی افتتاح کر دیا گیا

001
گلگت(پریس ریلیز) پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز ، مناور، گلگت پروفیسر میر احمد خان اور پروفیسر سیدعبدالجلال نے اپنے دستِ مبارک سے گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز مناور گلگت کی نئی عمار ت کی افتتاح کی۔ اس موقع پر پروفیسر میر احمد خان نے پروفیسر ز اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسرز اور طلباء نئے کالج میں نظم و ضبط قائم کرنے، امن و ہم آہنگی کو فروغ دینے اور معیار تعلیم کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور نہ ہی کوئی سمجھوتہ کیا جائے گا۔ پروفیسر میر احمد خان نے مزید کہا کہ یہ کالج بھی ہمارے گھر کی طرح ہے اس لئے اس کی کامیابی ہماری کامیابی اور اس کی ناکامی ہماری ناکامی ہے۔ لہٰذااسے اپنا گھر جیسا سمجھ کر اس کی دل و جان سے حفاظت کرنی ہے اور تعلیمی و عملی میدان میں اپنا لوہا منوانا ہے۔ تقریب سے پروفیسر سید عبد الجلال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ طلباء اپنی تمام تر توانائیاں تعلیم اور کردار سازی پر صرف کریں اور تمام تر تعصبات سے بالا تر ہو کر اپنے کالج ، گلگت بلتستان اور ملک و ملت کی تعمیر و ترقی کے لئے تن دہی سے اپنا کردار ادا کریں۔تقریب میں فکلٹی ممبرز اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button