صحتگلگت بلتستان

عطاآباد جھیل میں کشتی ایمبولنس سروس کا آغاز

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ ) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور سیکرٹری ہیلتھ کے احکامات کے مطابق بالائی ہنزہ کے عوام کے لیےعطاآباد جھیل میں کشتی ایمبولنس سروس کا آغازکیا گیا۔ یہ فیصلہ علاقے میں بڑھتی ہو ئی سردی کی وجہ سے پیش آنے والے عوامی مشکللات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔

ڈی ایچ او ہنزہ نگر ڈاکٹرشیرحافظ نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل یو ایس ایڈ کی جانب سے محکمہ صحت ہنزہ کو دی جانے والے ایمبولنس کشتیوں کو صرف اور صرف قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ اب ایک کشتی عوامی سروس کے لئے استعما ل ہو گی جبکہ دوسری کشتی دن رات مریضوں کیلئے ایمبولنس سروس کے لئے تیار رہے گی ۔انھوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت نے اب تک ان کشتیوں کے ذریعہ تقریباً 45سے زائد انتہائی بیمار مریضوں اور ایکسڈنٹ کیسزکے علاوہ حاملہ خواتین کوسہولت پیش کیا ہے۔

ڈی ایچ او ہنزہ نگر نے مزید کہا کہ عطاآباد جھیل میں مریضوں کے لئے استعمال کی جانے والی ایمبولنس کشتی کو کبھی بھی وی آئی پی سروس کے لئے استعمال نہیں کی گئ ہے اور نہ آئندہ کیا جائیگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button