تعلیم

پڑھالکھا معاشرہ تشکیل دینے کا خواب بچوں کی تعلیم پر توجہ دینے سے پورا ہوسکتا ہے، امیر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن دیامر

چلاس(مجیب الرحمان)ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن امیر خان کی سربراہی میں اے ای اوز، اے ڈی اوز اور ہیڈ ماسٹرز کی اہم میٹنگ ضلعی ایجوکیشن آفس میں منعقد ہوئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی ای دیامر امیر خان نے کہا کہ پڑھے لکھے معاشرے کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔اور تعلیمی انقلاب برپا کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بھر پور انداز میں بروئے کار لانا ہوگا۔کیونکہ پڑھا لکھا معاشرہ ہی ملکی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔اجلاس میں اساتذہ کی حاضری کو چیک کرنے کے لئے جدید بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور ڈی ڈی اوز کو ہدایت دی کہ وہ جلد بائیو میٹرک سسٹم کو نصب کریں۔اجلاس میں ڈی ڈی ای دیامر نے کہا کہ تعلیمی بہتری اور شکایات کے لئے ہیلپ لائن نمبر 03555434976کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس نمبر پر اساتذہ اور طلباء کی حاضری بھی مسیج کے ذریعے موصول ہوگی۔انہوں نے ڈی ڈی اوز کو ہدایت کی کہ فنڈز کو بروقت اور بر محل استعمال میں لائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button