تعلیم

وائس چانسلرقراقرم یونیورسٹی کا سینئر اساتذہ کو خراج تحسین

KIUگلگت ( پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے یونیورسٹی میں خدمات سرانجام دینے والے سینئر اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ ان اساتذہ نے KIUکیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ انہوں نے جب یونیورسٹی جوائن کیا تو اس وقت یونیورسٹی میں کوئی پی ایچ ڈی فیکلٹی نہیں تھی۔ اب متعلقہ شعبہ جات میں درجنوں پی ایچ ڈی اساتذہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ کنٹریکٹ ختم ہونے پہ سینئر اساتذہ رخصت ہورہے ہیں۔

وائس چانسلر نے کہا کہ سینئر اساتذہ کرام نے ان چند سالوں میں آئی ایم اے آرسی (IMARC) کے نام سے ریسرچ سینٹر، فوڈ ٹیکنالوجی، انوائرمینٹل سائنسزجیسے نئے شعبہ جات کا قیام عمل میں لاکر یونیورسٹی کی تاریخ میں اپنا نام رقم کرلیا اور یہ شعبہ جات اب قومی سطح پر متعارف و تسلیم ہوچکے ہیں۔ ان شعبہ جات سے فارغ التحصیل سینکڑوں طلبہ و طالبات اہم سرکاری و غیر سرکاری عہدوں پرفرائص سرانجام دے رہے ہیں۔

وائس چانسلر نے کہا کہ ان اساتذہ کی یہ خدمات نہ صرف KIUبلکہ گلگت بلتستان کیلئے عظیم قربانی ہے جسے ہر سطح پر تسلیم کرنے کی ضرورت ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button